بچوں کی نظمیں شاعر کلیم چغتائی

یحییٰ بھائی

یحییٰ ہیں تصویرِ متانت
کرتے ہیں یہ سب کی خدمت

کھانے سے پہلے بسم اللہ
پڑھ لینا ہے ان کی عادت

ان کا طریقہ ہے یہ عموماً
مغرب میں کرتے ہیں عبادت

کوشش یہ کرتے ہیں اکثر
مما بابا کی ہو طاعت

ادب سے یہ باتیں کرتے ہیں
بڑوں کی یہ کرتے ہیں عزت

پیار بہت ہے چھوٹی بہن سے
ویسے سب ہی سے ہے محبت

چیز اٹھائیں جب بھی کسی کی
پہلے لے لیتے ہیں اجازت

ویسے تو اچھے بچے ہیں
کبھی کبھی کرتے ہیں شرارت

گر یہ شرارت بڑھ جاتی ہے
پھر ان کی بنتی ہے درگت

آسانی سے پڑھ لیتے ہیں
آساں ہو گر کوئی عبارت

ٹافی خوش ہو کر کھاتے ہیں
بسکٹ سے بھی ان کو رغبت

کوئی کھلونا توڑ کے ، کوشش
کرتے ہیں، ہو جائے مرمت !

( کلیم چغتائی)