لوری آمنہ عالم

( اردو گھرانے کے سر براہ
محترم رضا علی عابدی کے نام
جن کی تحریک پر یہ لوری کہی )

لوری

اللہ، اللہ اللہ ہو
لا الہٰ الا ہو
میٹھی میٹھی نیند سلادے
پیارے پیارےخواب دکھادے
میرا رب بس تو
اللہ، اللہ اللہ ہو
لا الہٰ الا ہو
کالی فلک نے چادر تانی
مہکی، مہکی رات کی رانی
پھیل گئی خوشبو
اللہ، اللہ، اللہ ہو
لا الهٰ الاہو
تتلی سوئی، بھنورے سوئے
پھول ہیں سارے کھوئے کھوئے
جاگے اب جگنو
اللہ اللہ ،اللہ ہو
لا الہ الا ہو
سب جگ سویا، خواب میں کھویا
منّا بھی اب نیند سے جھوما
ماں نے چوما مُنہ
اللہ اللہ، اللہ ہو
لا الہٰ الا ہو
(آمنہ عالم)