12 اکتوبر

اہم واقعات
1492ء -کے دن کولمبس کے تین جہازوں میں سے ایک جہاز پنٹا نے کیریبین سمندر سے نئی دنیا (امریکا) کی دریافت کی یہ علاقہ سین سلواڈور کا تھا۔
1879ء – برطانوی فوجوں نے کابل پر قبضہ کیا
1986ء – ملکہ الزبیتھ دوم چین کا دورہ کرنے والی پہلی برطانوی تاجدار
1999ء – پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل پرویز مشرف نے منتخب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا تختہ الٹ کر ملک میں فوجی اقتدار قائم کر دیا۔
2002ء – انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں کُوتا کے مقام پر بم دھماکے میں دوسودوافراد ہلاک اور دوسونوزخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر غیر ملکی سیاح تھے یہ حادثہ انڈو نیشیا کی تاریخ میں ہونے والا خطرناک ترین دہشت گردانا عمل تھا
2007ء – پاکستان کے بلے باز انضمام الحق بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر۔
اہم ولادت کے دن
1938ء ندا فاضلی، اردو کے مشہور شاعر، فلمی گیت کار اور مکالمہ نگار
اہم وفات کے دن
1970ء مصطفی زیدی، نظم کے معروف شاعر

کیٹاگری میں : آج