سندھ میں میٹرک امتحانات ملتوی، تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے بعد اپنے بیان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلیں گے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، چھٹیوں کا اطلاق اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ دو یا تین ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند کرتے تو اکیڈمک پلان متاثر ہوتا، کابینہ نے جون جولائی کی گرمیوں کی چھٹیاں قبل ازوقت دینےکافیصلہ کیا، رمضان،عیدکی چھٹیاں بھی ان تعطیلات میں کورہوجائیں گی، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اکیڈمک پلان کا دوبارہ جائزہ لیں، جائزہ لیاجائے گا کہ اضافی 15 دن جو ضائع ہورہے ہیں اسے کیسے کور کریں، جائزہ لیں گے کہ امتحانات، نئے داخلے کی تاریخ کیا ہوگی اور نیا تعلیمی سال کب سےہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ فیصلے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔