وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی – ایکسپریس اردو

[ad_1]

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی جس کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے۔

جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل تشکیل دی گئی جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ہیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر سیفران انجینیئر امیر مقام کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں