پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد – ایکسپریس اردو

[ad_1]

(فوٹو: اسکرین گریب)

(فوٹو: اسکرین گریب)

 پشاور: پشاور میں ایک مسافر بس سے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت سمیت متعلقہ اشیا برآمد کرلی گئیں۔

میڈیا سیل ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کے مطابق جی ٹی روڈ پر پنجاب سے آنے والی بس سے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت و دیگر اشیاء برآمد کرکے ڈرائیور سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بس سے 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گوشت، کلیجی، پائے، سری پائے، مغز ،بھینسوں کے سر اوردیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر حسن خیل کی زیر نگرانی کارروائی کی گئی، جس میں برآمد اشیا کو پائے، سری پائے، شوارما اور برگر بنانے والوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔

محکمہ لائیو اسٹاک کی لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں بس سے برآمد گوشت اور دیگر اشیا کو مضر صحت قرار دے دیا۔

علاوہ ازیں موٹر وے انٹرچینج پر ملاوٹ شدہ دودھ سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، مضر صحت دودھ کو موقع ہی پر ضائع کر دیا گیا اور سپلائی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں