انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا – ایکسپریس اردو

[ad_1]

 اسلام آباد: مستقبل میں ڈالر کی قدر میں مرحلے وار کمی اور ایکس چینج کمپنیوں کی 6 ماہ میں 2ارب ڈالر کی فراہمی سے سپلائی بہتر ہونے کے باعث جمعرات کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 14 پیسے کی کمی سے 277 روپے 90 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم رسد بہتر ہوتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 01 پیسے کی کمی سے 278روپے 03پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 19 پیسے کی کمی سے 280 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے اصلاحاتی ایجنڈے اور مطلوبہ شرائط پر من وعن عمل درآمد سے نئے قرض پیکیج کے حصول میں ممکنہ کامیابی اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی وعدوں کے مطابق سستے قرضوں کی سہولیات مہیا کرنے میں دلچسپی نے ڈالر کے طلبگاروں کی تعداد انتہائی محدود کردی ہے۔

دوسری جانب مقامی ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے حکومت کو انٹربینک کے ذریعے ماہوار 300ملین ڈالر فراہم کی جارہی ہے جو سپلائی معمول کے مطابق رکھے ہوئے ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہورہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں