یہ وطن یہ مرا پیارا پیارا وطن شاعر امداد نظامی

یہ وطن یہ مرا پیارا پیارا وطن
چاند تاروں کی یہ دلنشیں انجمن
یہ وطن یہ مرا پیارا پیارا وطن
یہ حسیں وادیاں یہ مہکتے چمن
یہ ہری کھیتیاں سبز شاداب بن
ہر قدم رنگ بکھراتے سرو و سمن
یہ وطن یہ مرا پیارا پیارا وطن
اونچے اونچے پۃاڑوں کے یہ سلسلے
سرحدوں پہ ہوں جیسے محافظ کھڑے
جاں نثاری کی سینے میں لے کر لگن
یہ وطن یہ مرا پیارا پیارا وطن
میرے قائد کے خوابوں کی تعبیر ہے
فکر اقبال کی پیاری تصویر ہے
اس پہ اللہ کی رحمت ہے سایہ فگن
یہ وطن یہ مرا پیارا پیارا وطن