دمشق: شام کے سرحدی علاقے میں مہاجرین کے کیمپ پر داعش کے 5 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے کیمپ میں داعش کے زیرتسلط شہروں موصل اور رقہ سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہونے والے افراد مقیم تھے جنہیں منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا جب کہ 30 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments