تکلیف تحریرمحمد اظہر حفیظ

تکلیف
تحریرمحمد اظہر حفیظ
ھم اپنے پیاروں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ھم ان کو ھمیشہ ھنستا کھیلتا دیکھنا چاھتے ھیں مجھے یاد ھے چچا زاد بڑی بہن کا ایکسڈینٹ ھوگیا وہ کافی عرصہ بیڈ پر رھیں جب ان سے بات ھوئی کہنے لگی بابو اب تو میں کچن کا کام بھی کرلیتی ھوں تو اگلے ھی دن ملنے پہنچ گیا ان کو بتایا اللہ سے میں نے دعا کی تھی میں اپنی باجی کو چلتے پھرتے ھی دیکھنا چاھتا ھوں مجھے بہت تکلیف ھوتی ھے بیمار اور تکلیف میں دیکھ کر میرے دوست میجر ارشد بائیکر ھیں ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی ھے اپریشن بھی ماشااللہ ٹھیک ھوگیا ھے لیکن ملاقات اسی دن ھوگی انشاءاللہ جب دوبارہ بائیک چلاتے ھوئے ملیں گے اللہ سے دعا ھے جلد سے جلد صحت یاب ھوں میرے کار مکینک دوست ھیں تیمور صاحب ھونڈا کار سپیشیلسٹ ھیں چھ ماہ پہلے فون کیا فون اٹینڈ نہ ھوا پتہ چلا ٹانگ ٹوٹ گئی ھے گھٹنے سے بہت دعا کی یااللہ چلتا پھرتا ھی دکھانا پرسوں گیا تو شاگردوں سے پوچھا استاد مسکراتے ھوئے تیمور بھائی آئے تو بہت خوشی ھوئی یار کار چیک کرو ھنزہ جانا ھے جی ضرور ماشااللہ گاڑی چلاتے دیکھ کر دل خوش ھوگیا کہنے لگے اتنا عرصہ چکر نہیں لگایا میری جان میں دوستوں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا کئی دفعہ فون کرکے آپکے خیریت دریافت کی خواھش تھی آپکو صحیح سلامت دیکھوں شکرالحمدللہ اللہ نے دکھایا ھے دل خوش ھوگیا۔
کہنے لگے بھائی روز آپ کی تصویریں دیکھتا ھوں آپ بہت زیادہ سفر کرتے ھیں ھمت ھے آپکی۔ بس بھائی اللہ کا فضل ھے ۔ آصف حسین زیدی صاحب میرے عزیز ترین دوست ھیں تین سال سے زیادہ ھوگیا سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بستر پر لیٹے ھوئے ھیں چل پھر نہیں سکتے بول نہیں سکتے بس دیکھتے ھیں پہچانتے ھیں اور رو دیتے ھیں بہت بہادر انسان ھیں اور میرا پورا یقین ھے اس بہادری کے پیچھے رابعہ باجی ھیں جو انکی بیوی ھیں اور دن رات انکی دیکھ بھال کرتی ھیں جب سے شاہ جی بیمار ھوئے ھیں مجھے لاھور اچھا نہیں لگتا لاھور جانے کو دل کرتا ھے باقی دوست بلاتے ھیں پھر کوئی بہانا بنا کررک جاتا ھوں لاھور کی مشکل ھی کوئی جگہ ھے جہاں میں اور مرشد ساتھ نہیں گئے ایک دن کچھ پرنٹ لیکر ھاسٹل آئے پیاجی پرنٹ دیکھیں کوئی تیس کے قریب پرنٹ تھے انلارج ھونے پر کچھ سافٹ ھوگئے تھے کیمرہ شیک تھا شاید ۔کیا کرنا چاھیئے ان پرنٹس کا پہکے فوکس کرنا شیک سےبچنا سیکھیں پھر سوچیں گے کیا کرنا ھے جھپی لگائی میاں تو بڑا کمینہ ھے سچ کہتا ھے باقی سب نمائش کا مشورہ دے رھے تھے۔ سہی معنوں میں اگر میں فوٹوگرافر ھوں تو مرشد کی راھنمائی محبت شفقت ڈانٹ ڈپٹ اور گالیوں کی وجہ سے ھوں دن میں کئی کئی مرتبہ فون پر رابطہ مرشد فوٹو دیکھیں فوٹو چھوڑ ای میل دیکھ فوٹو شاپ میں را کی ایڈیٹنگ کا نیا طریقہ مکمل ڈیٹیل ھے۔ میاں یہ بندا کون ھے جس نے تیری تصویر پر غلط کمنٹ کیا ھے دفع کریں مرشد اس کو تصویر سمجھ نہیں آئی بتا تو سہی جی مرشد معاف کر دیں۔ اچھا ھم آرھے ھیں ملتے ھیں کل۔ اچھا یار نیلم ویلی چلتے ھیں۔ چل یار مری چلو جی ضرور یار یہ سگما کا 12-24 آخیر لینز ھے جی شاہ جی اوئے نائیکون ڈی 200 بہت اعلی کیمرہ ھے جی شاہ جی یار نائیکون ڈی 700 چھا گیا ھے جی شاہ جی 9 فریم پر سیکنڈ ھے جی شاہ جی بس میں مانتا رھتا تھا ھر اچھی تصویر پر مرشد دل سے خوش ھوتے تھے اور میری خوشی بھی یہی تھی اب تصویریں بہت ھیں پر خوشی کوئی نہیں ھے میں لاھور تب ھی جاوں گا جب مرشد خود فون کر کے بلائیں گے میاں آجا ۔ کئی دفعہ خواب میں ٹورز پر جانے کیلئے نکلا ھوں اور ساتھ والی سیٹ پر مرشد بیٹھے ھیں میں گلے لگا کے رونے لگ گیا مرشد یار میاں رونے کے علاوہ بھی کچھ آتا ھے جی مرشد فوٹوگرافی اچھا شاہ جی اب میں رابعہ باجی سے بات نہیں کروں گا اس نے بھی نہیں بتایا کہ آپ ماشااللہ ٹھیک ھوگئے ھیں جب آنکھ کھلی تو باجی کو فون کیا رابعہ شاہ جی کی سناو تیرا مرشد بس دیکھتا ھے اور کچھ نہیں بابا تو یہ بتا تصویریں کس کو دکھاتا ھے مشورے کس سے کرتا ھے بیٹا کوئی بھی اس قابل نہیں مرشد بیمار ھے اور دوسرا کوئی مخلص مرشد جیسا ھے نہیں مجھے یاد ھے امی جی کی وفات پر مرشد آئے مجھے گلے لگا کر ایسے روئے جیسے انکی اپنی والدہ ھوں یار میاں ماں جی چلی گئیں اب تو بڑا ھوگیا ھے جب پروفیسر شاھد زیدی صاحب کا انتقال ھو تو کچھ دن پہلے میں گیا تو ایک لمبی نشت ھوئی پڑھاتے کیسے ھیں بچوں کو بتاو لائبریری جایا کریں۔ مجھے اماں کا فون آیا نمبر پروفیسر صاحب والا تھا اظہر آجاو شاھد چلے گئے چھوٹو کو تمھاری ضرورت ھے جی آماں راستے میں ھوں میں اور چھوٹو ساری رات پروفیسر صاحب کو یاد کرتے رھے جب چالیسواں آیا تو پھر وھی فون بیٹے آپکو آنا ھے جی ماں جی جب پہنچا تو چھوٹو تو کیوں آیا ھے ماں جی کا حکم تھا اچھا ۔ جب میرے ابا جی فوت ھوئے چھوٹو کا ایکسڈینٹ ھوچکا تھا اور میں نے چھوٹو کو بہت مس کیا۔ اور خاموش ھی رھا پھر اماں نے بہت خیال رکھا چھوٹو اور اسکی فیملی کا اور اماں کے دماغ میں کچھ ھی دنوں میں کینسر پھیل گیا اور وہ انتقال کر گیئں یہ شاید چھوٹو کو خود بھی نہیں پتہ ۔میری سب دوست احباب سے عرض ھے میرے مرشد آصف حسین زیدی کیلئے دعا کریں کہ اللہ انکو صحت کاملہ عطا کریں امین اور وہ زندگی کے معمولات میں واپس آجائیں ۔ میری فوٹوگرافی ایک جگہ پر رک گئی ھے میں اگے بڑھنا چاھتا ھوں پر اس کیلئے مرشد کے مشورے ڈانٹ ڈپٹ گالیاں ضروری ھیں سنا ھے نم آنکھوں سے مانگی گئی دعا قبول ھوتی ھے اللہ کو آنسو بہت پسند ھیں آج اس کو بھی آزما کر دیکھتے ھیں۔ مرشد ٹھیک ھوجائیں بہت اکیلا ھوں ھم سب نے آپ سے بہت سے مشورے کرنے ھیں اور شکار کھیلے ھوئے بھی ایک مدت ھوگئی اسلحہ بھی اس دفعہ اسلحہ ڈیلر سے سروس کروایا ھر چیز پر تو یاد آتے ھیں مجھے پتہ ھے آپ مجھے تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے پلیز ٹھیک ھوجائیں۔ سارے لینز اور کیمرے آپکی پسند کے لے لئے ھیں 9 ایم ایم لینا ھے کونسا لوں آپ بتائیں گے تو لوں گا ۔ مرشد خود ھی ٹھیک ھوجائیں کسی کی مانتے تو آپ ھیں نہیں بہت ضدی ھیں اچھا ھم سب ھار گئے آپ جیت گئے بس ٹھیک ھوجائیں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھیں امین۔