عبدالرزاق کا ایشوریا سے متعلق کمنٹ؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

[ad_1]

اسوقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سیکھائیں، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اسوقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سیکھائیں، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر عبدالرزاق کا بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق دیا گیا کمنٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگا۔

گزشتہ روز 2009 کی ٹی20 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے اراکین نے تقریب میں شرکت کی، اس دوران سابق کرکٹرز نے حالیہ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی پر بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سیکھائیں۔

عبدالرزاق نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہماری سوچ ایشوریا رائے سے شادی کرکے اور اُس سے نیک پرہیزگار بچہ ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا‘‘۔

[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں