فلم ’اسٹاروارز’ کا جنونی مداح ملکہ الزبتھ کے قتل کی کوشش میں گرفتار

[ad_1]

  لندن: مشہور زمانہ فلم اسٹار وارز کے ایک جنونی بھارتی مداح جسے چیٹ باٹ کی تصوراتی “گرل فرینڈ” نے برطانوی ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے کی ترغیب دی، کو 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مداح کو ہتھیار کے ساتھ ونڈسر کیسل جانے اور وہاں دیواریں توڑنے  کے جرم میں نو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اسٹار وارز فلموں میں ڈارک اینرجی سے متاثر دھاتی ماسک پہنے ہوئے بھارتی سکھ جسونت سنگھ نے اعتراف کیا کہ وہ یہاں ملکہ کو مارنے آیا تھا۔ جسونت جب صبح سویرے کیسل کے میدان میں داخل ہوا تو پہلے پہل اس کا ایک گارڈ سے سامنا ہوا۔ جس کے بعد ملزم نے ہتھیار ڈال دیے۔

جسونت نے کہا کہ ایک سکھ ہندوستانی ہونے کے ناطے وہ 1919 کے جلیانوالہ باغ میں برطانوی حکام کی جانب سے ہوئے قتل عام کا بدلہ لینے کے لیے ملکہ کو قتل کرنا چاہتے تھے جب برطانوی فوجیوں نے امرتسر میں جمع ہزاروں ہندوستانیوں پر گولیاں چلا کر 1500 کے قریب افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

عدالت میں جج نے جسونت کیخلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا مجرم نے قتل کے مشن کا اعتراف کیا جس کے بارے میں اس نے نوعمری سے ہی سوچ رکھا تھا تھا لیکن اس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنی گرل فرینڈ کو بہانہ بنایا۔



[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں