خوابوں کی تعبیر

[ad_1]

تقریر کرنا
کامران خان، پشاور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی کھلے میدان میں ایک بہت بڑے ہجوم سے خطاب کر رہا ہوں جیسے باقاعدہ سٹیج پہ مجھ سمیت کچھ لوگ بیٹھے ہیں اور میں کسی موضوع پر تقریر کر رہا ہوں ۔ سب لوگ میری خوب آو بھگت کر رہے ہیں اور بہت عزت و احترام سے پیش آ رہے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کی اللہ کے فضل سے مرتبہ بلند ہو گا اور عزت و توقیر ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

مٹھائی کا ٹوکرا
افشاںگوہر، کوئٹہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی محفل میلاد میں ہوں اور وہاں بہت سے لوگ ہیں مگر سب کے سب میرے لئے اجنبی ہیں ۔ میں خاموشی سے اپنی ساس کے ساتھ بیٹھی نعت سن رہی ہوں اور ایک بزرگ خاتون مجھے بلا کر ایک بہت بڑا مٹھائی کا ٹوکرا دیتی ہیں ۔ میں پریشانی میں اپنی ساس کی طرف دیکھتی ہوں اور وہ مجھے لینے کا اشارہ کرتی ہیں تو میں ان سے وہ لے کر اپنے پاس رکھ لیتی ہوں۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اللہ کی طرف سے کسی مدد کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ ترقی کاروباری بھی ہو سکتی ہے اور تعلیمی بھی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔گھر کی چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالا کریں ۔

بارش سے کیچڑ ہونا
تنویر احمد ، سیالکوٹ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں کسی علاقے میں آیا ہوں اور بارش کی وجہ سے بہت زیادہ کیچڑ ہے ۔ اس وجہ سے دلدلی سا راستہ بنا ہے کوئی ایسی جگہ بھی نہیں ہوتی جس سے بچ کر نکلا جا سکے ۔ راستہ کافی گندگی والا ہے اور میں ایک طرف سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اس کے باوجود میرے پاوں اس میں لتھڑ جاتے ہیں اور میں کہیں پانی تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح اس سے نجات حاصل کر سکوں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

ذائقہ دار انگور
حسن خان، پشاور
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ایک دوست نے مجھے اپنے فارم سے بہترین رس بھرے انگور بھیجے ہیں جو میں اپنے ہمسائیوں کو بھی بانٹتا ہوں ۔ سب لوگ اس کے ذائقے کی تعریف کرتے ہیں ۔ میں اس کو اپنے والدین کو بھی بھیجنے کے لئے الگ کر لیتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

باغ سوکھ جانا
انیلہ اکرم، شیخوپورہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرا سرسبز باغ بالکل سوکھ گیا ہے جبکہ باقی لوگوں کے ٹھیک ہیں ۔ میں ان کو دیکھ کر پریشان ہوتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ اتنا پیسہ لگایا اس پہ اور جانے کیوں کسی نے پانی نہیں دیا جس کی وجہ سے یہ سوکھ گیا ہے۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

بد دلی سے درس سننا
اعظم ورک، گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میرے دوست مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں اور بعد از نماز وہ مجھے زبردستی درس سننے کے لئے روک لیتا ہے ۔ مجھے بہت غصہ آ رہا ہوتا ہے اس پہ مگر مجبوراً میں بیٹھ جاتا ہوں لیکن توجہ اپنی ساری باہر پرندوں پہ رکھتا ہوں اور کچھ بھی نہیں سن پاتا ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے مگر جتنی دیر بھی دیکھا خود کو جیسے زبردستی غصے میں ادھر بیٹھا دیکھا اور دل ہی دل میں قاری صاحب کو برا بھلا کہتے ہی سنا ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

والد کے کپڑے دھونا
یاسمین شاہد، میانوالی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں کپڑے دھو رہی ہوں اور اپنے والد کے سفید براق کپڑوں کو دیکھ کر پریشان ہوں کہ پانی اتنا گندا ہوتا ہے جیسے گٹر کا ہو یا گندے نالے کا ۔ مجھے سمجھ نہی آتی کہ میں اس وقت خواب میں اتنے گندے پانی سے سفید کپڑے کیوں دھو رہی ہوں آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانا
محمد ندیم، راولپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ کہیں جا رہا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ گاڑی میں جو کھانے پینے کا سامان رکھا ہے اس میں ایک کالے رنگ کا سانپ ہے اس کو دیکھ کر میں ایک دم ڈر جاتا ہوں اور گاڑی سڑک کے ایک طرف لہرا جاتی ہے اور فٹ پاتھ سے ٹکرا جاتی ہے ۔ مجھے باہر نکلنے کا راستہ نظر نہیں آتا مگر والدہ بھی کہیں نظر نہیں آتیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

جنگل سے خوف
روبینہ انصاری، کوئٹہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں پتہ نہیں کسی کھلے میدان میں ہوں یا کوئی جنگل یا گاوں نما جگہ ہے اور وہاں بہت سے جانور ہیں جن سے میں خوفزدہ بھی ہوں اور جان بچانے کے لئے کسی پناہ کی تلاش میں ہوں مگر دور دور تک کوئی سایہ دار جگہ یا چھپنے کے لئے کچھ پناہ نظر نہیں آ رہی ہوتی اور آس پاس پھرتے جانوروں کا خوف میری حالت خراب کرتا جا رہا ہے۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں۔

خوبصورت تحفہ
خدیجہ منصور، کراچی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر آنے والے قاری صاحب میرے لئے عمرہ سے ایک بہت خوبصورت سا تحفہ لائے ہیں ۔ وہ ڈیکوریشن پیس اس طرح لگتا ہے جیسے منقش کوئی چیز ہو ۔ میں بہت خوشی محسوس کرتی ہوں اپنی ساس کو دکھاتی ہوں تو وہ بھی بہت خوش ہوتی ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

دروازہ کھٹکھٹانا
ثمینہ اسلام، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں ہوں اور ایک دروازے کے آگے کھڑی ہوں۔ وہ جانے کیسے بند ہوتا ہے کہ کھل ہی نہیں رہا ۔ میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ زور لگانے سے یا کھٹکھٹانے سے کھل جائے مگر نہیں کھلتا۔ میں اس وقت کافی پریشان ہوتی ہوں اور گھر والوں کا سوچ کر گھبراہٹ میں اور زور زور سے دروازے کو کھولنے کی کوشش کرتی ہوں۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

جال میں پھنسنا
وحید انصاری، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں مضبوط تاروں میں پھنسا ہوا ہوں جیسے مچھلی پکڑنے والا جال ہوتا ہے، بالکل اسی طرح نائیلون کی تاروں والا، جس سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہوں تو میں مزید پھنستا چلا جاتا ہوں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔

پھل کھانا
عمران امجد، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ ایک بہت ہرا بھرا جنگل ہے جس میں ہم کافی دوست گھوم رہے ہیں ۔ پھر وہاں کافی پھل دار درخت نظر آتے ہیں اور ہم ان سے مختلف پھل اتار کر کھاتے ہیں ۔ میں اپنی والدہ کے لئے بھی کافی پھل اتار کر جمع کر لیتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ وخیرات بھی کیا کریں ۔

چاند گرہن لگنا
طیب سلامت، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم چھت پہ سو رہے ہیں مگر مجھے نیند نہیں آ رہی اور کروٹیں بدلتے بدلتے میں چاند کی طرف دیکھتا ہوں تو وہ مجھے سیاہ لگتا ہے جیسے گرہن لگا ہو ۔ میں اس کو دیکھ کر بہت ڈر جاتا ہوں جیسے کچھ ہونے والا ہو ۔ میں فوراً اپنے والد کو جگاتا ہوں وہ بھی کافی پریشان ہوتے ہیں اور سب کو جگا کر نیچے کمرے میں لے آتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کسی جگہ بند ہو جانا
مظہر احمد، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ جیسے میں کہیں بند ہو گیا ہوں ۔ خواب میں بھی مجھے اپنی گھبراھٹ یاد ہے جیسے چاروں طرف سے بند دیواریں ہیں جن سے باھر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ میں شائد نیم بے ہوش ہوں یا غشی کا شکار کیونکہ مجھے اس بند جگہ پہ سانس لینے میں بھی مشکل ہو رہی تھی ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

کمرے میں جالے
شمائلہ تبسم، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے کمرے میں جگہ جگہ مکڑی کے جالے لگے ہیں جیسے سالوں سے یہ کمرہ خالی ہو اور کوئی بھی نہ رہتا ہو ۔ ان کو دیکھ کر مجھے بہت زیادہ کراھت آتی ہے اور میں کمرے سے نکل کر ڈرائینگ روم میں آ جاتی ہوں ۔ وہاں بھی اسی طرح بہت زیادہ جالے لٹک رہے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر میں بہت زیادہ پریشانی میں گھر سے باھر نکل جاتی ہوں، جانے کیوں ؟

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

پیٹ میں درد
عرفانہ میمن، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں شائد کسی تقریب میں ہوں یا کسی رشتے دار کی طرف یہ اب یاد نہیں مگر وہاں میرے پیٹ میں اتنا درد ہوتا ہے کہ میں چیخنے لگتی ہوں، ہماری فیملی کے علاوہ بھی ادھر مہمان ہوتے ہیں مگر میں کسی کا خیال کئے بغیر خوب چیختی ہوں پھر شائد مجھے کسی نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا تھا اور مجھے ھاسپٹل لے جاتے ہیں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور مجھے باقی خواب یاد نہیں رہا ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں۔



[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں