درد کی شکایت کرنے والے شخص کےمعدے سے 150 گھریلو اشیا برآمد

[ad_1]

معدے سے نکالی جانے والی اشیا میں نٹ بولٹ، ہیڈفون اور بٹن وغیرہ شامل تھے:فوٹو:سوشل میڈیا

معدے سے نکالی جانے والی اشیا میں نٹ بولٹ، ہیڈفون اور بٹن وغیرہ شامل تھے:فوٹو:سوشل میڈیا

چندی گڑھ: بھارت میں پیٹ کے درد میں مبتلا شخص کے معدے سے ڈیڑھ سو سے زائد گھریلو اشیا برآمد ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موگا کے مقامی اسپتال میں پیٹ کے درد، بخار اور متلی میں مبتلا 40 سالہ شخص کے معائنے کے بعد ڈاکٹرز پر انکشاف ہوا کہ اس کے معدے میں گھریلو استعمال کی اشیا موجود ہیں۔

ڈاکٹرز نے 3 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کے معدے سے گھریلو استعمال کی ڈیڑھ سو سے زائد اشیا نکال لیں۔ ان اشیا میں بٹن، ائیر فون ، سیفٹی پن، نٹ اور بولٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ متاثرہ شخص ایک ماہ سے بیمار تھے۔

آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تاہم وہ انتقال کرگئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق معدے میں موجود دھاتی اشیا شدید انفیکشن کا باعث بنیں۔ ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان والوں نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے یہ اشیا کیسے اور کب نگلیں۔



[ad_2]

Source link