پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے خلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بغیر کسی ثبوت پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگادیا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی پر بھارتی میڈیا پاکستان کو فوری موردِ الزام ٹھہراتا رہا ہے، بھارتی میڈیا نے کبھی غباروں کو خطرے کی علامت بتایا تو کبھی کبوتروں کو جاسوس ٹھہرایا۔

ہردیپ سنگھ کے قتل پر بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو سرے میں گوردوارے کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

بشکریہ https://jang.com.pk/