تازہ غزل محمد اسلام فدا

عشق کی ڈگر اپنی
اب نہیں خبر اپنی

اس پہ جو ٹہر جائے
ہے وہی نظر اپنی

زندگی مبارک ہو
ہر خوشی نذر اپنی

یوں تو ہے خبر سب کی
نا رہی خبر اپنی

یاد کے جزیروں میں
ڈھونڈ لی سحر اپنی

ہو گئی بنا تیرے
زندگی بسر اپنی

مان لے فدا کی اب
یا کرے تو کر اپنی

محمد اسلام فدا