..پاکستان کے محمد سجاد نے کرغزستان کے شہر بشکیک میں کھیلی جانیوالی ایشیائی سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ جیت لی.

رپورٹ ..اصغر علی مبارک
پاکستان کے محمد سجاد نے کرغزستان کے شہر بشکیک میں کھیلی جانیوالی ایشیائی سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ جیت لی .تیس سالہ پاکستان کے ٹاپ سیڈ کیوسٹ رمحمد سجاد نے فائنل میں ہانگ کانگ کے کیوسٹ لی چن وان کو بیسٹ آف الیون یکطرفہ فائنل میچ میں سات صفر 7-0 سے ہرایا. فائنل میچ کو ریفری وان وان و تھانے سپر وائز کیا،محمد سجاد نے سیمی فائنلز میں ھم وطن محمد بلال کو 6-3، سے ہرانے کے بعد فائنل کے لئےکوالیفائی کیا تھا.جبکہ محمد بلال نے دفائی چیمپئن بھارتی سنوکر چیمپئن پنکج اڈوانی 2-6 کو شکست دے دی تھی ،انہوں نے بیسٹ آف الیون کے فریمز میں چھ دو کے اسکور سے ہرادیاپاکستان نے ٹورنامنٹ کے لئے چار سنوکر کھلاڑیوں محمد سجاد، محمد بلال، اسجد اقبال اور بابرمسیح کو بھیجاتھا ،ایشیائی سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ، بھارت، پاکستان، ایران، عراق، قازقستان، کرغزستان، قطر، سعودی عرب، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے 38 کھلاڑیوں نے حصہ لیا. ایشین ٹیم اینڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ کل پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد، لگایا گیا تھا پاکستان نے محمدسجاد، اسجد اقبال، بابرمسیح اور محمدبلال پر مشتمل مضبوط اور تجربہ کار سکواڈ تشکیل دیا جس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دئیے ۔