وہ پاکستانی جو ملک کا نام بدنام کرتے ہیں

جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
برلن: جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے آؤگسبرگ اور وُرسبرگ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار پاکستانیوں کی عمر 23 اور 24 برس بتائی جاتی ہے۔
پولیس کےمطابق گرفتار افراد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں اسمگل کرتے تھے جس کے لیے غیر ملکی افراد کے ویزوں میں تبدیلی اور جعلی پاسپورٹوں کا استعمال بھی کیا جاتا تھا جب کہ گرفتار پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس بات کو عام حلقوں میں زیر بحث لایا جا رہا ہے کہ وہ پاکستانی جو ملک کا نام بدنام کرتے ہیں ین کو سخت سزا دینی چاہیے