امام کعبہ کے نام مولانا سید سلمان الحسین​ی الندوی کا خط

امام کعبہ کے نام
برصغیر کے معروف عالم دین کا خط
…….
بر صغیر کے معروف عالم دین مولانا سید سلمان الحسین​ی الندوی نے حالیہ واقعات پر امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس کے موقف پر ایک عربی خط میں تبصرہ کیا۔ جسکا عربی متن اور اردو ترجمہ پیش خدمت ہے-
عربی خط 👇
علق سلمان الحسيني الندوي ممثل علماء شبه القارة الهندية على موقف الشيخ السديس من الاحداث الاخيره فى رساله مأثره
حيث قال “كنا نرجو أنك من خيار الأئمة، الصالحين، تخطب بالحق، وتدعو دعوات ضارعات، وتحيي الليالي المباركات، وأوتيت لسناً وفصاحة وطلاقة، وتستخدم منح الله تعالى في عبادة الله.
وإذا بك تعلو منبر الحرم المكي لتتملق الحكام الظلمة الفسقة المجرمين الذين انكشفت خباياهم للأمة الإسلامية فكرهتهم، وأبغضتهم فتقوم تجادل عنهم، فمن يجادل الله عنك يوم القيامة.
تكذب علناً وجهاراً في أرض الحرم، و تدافع عن القتلة المجرمين السفاكين للدماء، وتتهم المؤمنين الصالحين الأبرياء .
أسألك بالله هل الدكتور مرسي إرهابي ؟ محمد بديع إرهابي ؟ القرضاوي إرهابي ؟ جبهة علماء الأزهر إرهابية ؟ الاتحاد العالمي لعلماء المسلمين إرهابية ؟ العريفي، سلمان العودة، عائض القرني، وعشرات من علماء أرض الحرمين إرهابيون ؟؟؟؟؟
أسئلك بالله هل من قتلوا، وعذبوا، وسجنوا، وأذوا في الله واحرقت مراكزهم، وقتلتهم البلطجية والشرطة، والمجلس العسكري إرهابيون ؟ !!!
هل الجيش المصري العميل ينشر الأمن والسلام ؟ هل الشرطة الدنسة الخبيثة تنشر الأمن والرخاء ؟ هل من قتلوا المصلين في صلاة الفجر وهم صائمون، منيبون إلى الله ينشرون الأمن والطمانينة ؟؟؟؟
هل البلطجية تنشر الأمن والرخاء ؟!!
هل بابا الأقباط، ونتنياهو اسرائيل، وبني صهيون، وأبناء الصليب، يريدون لمصر الأمن والرخاء والسلام؟
هل عدلي منصور خير من محمد مرسي ؟ هل اليهود أفضل عندك من المؤمنين ؟!
سمعت خطبتك للجمعة لتاريخ 16/شوال 1434 وأنت تعلو منبر الحرم لا لأجل صلاحك وتقاك، بل لأجل أنك بوق صداح لمن مالؤوا الطغاة، وملأوا السجون بالأبرياء وأشاعوا الفواحش بالقنوات الخليعة الماجنة وأنت تراها منتشرة في الحرمين الشريفين، والذين يحاربون الله ورسوله بإقامة بنوك الربا ورعايتها، تمدحهم، وتطريهم وتدافع عنهم وتحارب عباد الرحمن المؤمنين المضطهدين المعذبين ؟!
ألا تخشى الله ؟ ألا تخاف أن يخسف بك، وينزل بك غضب الله ؟ تريد رضا الله ؟ أو رضا الطواغيت ؟
لقد كانت شعوب الهند وباكستان وبنغلا ديش وغيرها أحبتك لخطبك وامامتك في التراويح ودعواتك.
وقد عادت هذه الشعوب تكرهك وتبغضك لنفاقك وكذبك وجرأتك على الله في أرض الحرم.
الحرم يستعيذ منك بالله، ويستغيث الله، ويلعن من يلبس الحق بالباطل ويكتم الحق وهو عالم .
ما عندكم ينفد وما عند الله باق، ولينصرن الله من ينصره إن الله لقوي عزيز.
سلمان الحسيني الندوي
ممثل علماء شبه القارة الهندية
ترجمہ:
“ہمارا خیال تھا کہ آپ نیک اور بہترین مقتدا ہیں۔حق بات کہتے ہیں٬مخلص دعا مانگتے ہیں٬راتوں میں شب بیداری کرتے ہیں٬آپ کو فصاحت و بلاغت اور طلاقت لسانی سے نوازا گیا ہے اور آپ اللہ کی بخششوں کو اسکی بندگی میں صرف کرتے ہیں۔اچانک آپ کو کیا ہو گیا کہ آپ حرم مکی کے منبر پر ان ظالم و فاسق اور مجرم حکام کی چاپلوسی اور ان کی جانبداری کے لۓ چڑھتےہیں ۔جن کے راز امت اسلامیہ کے سامنے آشکارا ہوۓ تو امت نے انہیں ناپسند کیا اور ان کے خلاف ہو گئ۔سو روز قیامت اللہ سے آپ کے لۓ کون جھگڑے گا۔آپ سرزمین حرم میں اعلانیہ اور پوشیدہ طور پر جھوٹ بولتے ہیں۔خوں ریز مجرم قاتلوں کا دفاع کرتے ہیں۔نیک و معصوم مومنین کو متہم کرتے ہیں۔
میں آپ سے اللہ کا واسطہ دیکر پوچھتا ہوں :کیا ڈاکٹر مرسی دہشت گرد ہیں؟محمد بدیع دہشت گرد ہیں؟قرضاوی دہشت گرد ہیں؟ جامعہ الازہر کے علماء کا محاذ دہشت گردانہ ہے؟ علماۓ اسلام کا عالمی اتحاد دہشت گردانہ ہے؟ العریفی٬ سلمان العودہ٬ عائض القرنی اور ارض حرم کے دسیوں علماء دہشت گرد ہیں؟ میں آپ سے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں: وہ لوگ جنہیں اللہ کے راستہ میں قتل کیا گیا ٬تکلیفیں دی گئیں٬قید کیا گیا٬جن کے مراکز کو جلا دیا گیا اور پولیس و فوج نے انہیں قتل کیا .کیا یہ دہشت گرد ہیں؟ کیا مصری ایجنٹ فوج امن و سلامتی پھیلا رہی ہے؟کیا وہ لوگ جنہوں نے لوگوں کو نماز فجر میں نماز پڑھتے ہوۓ اللہ سے لو لگانے کی حالت میں قتل کیا۔امن و اطمینان کو نافذ کر رہے ہیں؟کیا فوج امن و آشتی کو پھیلا رہی ہے؟ کیا نیتن یاہو٬اسرائیل٬صہیونی اور صلیبی مصر کے لئے امن و آشتی چاہتی ہے؟کیا عدلی منصور محمد مرسی سے بہتر ہے؟کیا یہود آپ کے نزدیک مسلمانوں سے افضل ہیں؟
میں نے 16شوال 1434بروز جمعہ کا آپ کا خطبہ سنا۔آپ اپنی نیکی اور تقویٰ کے باعث منبر پر نہیں چڑھتے ہیں بلکہ اس وجہ سے کہ آپ ان لوگوں کے اسپیکر ہیں جنہوں نے ظالموں کی مدد کی اور قید خانوں کو بے گناہوں سے بھرا ۔ بے حیائی کے نالوں کے ذریعہ برائی کو پھیلایا اور حرمین شریفین میں آپ اسے پھیلا ہوا دیکھ رہے ہیں.جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں آپ ان کی تعریف کرتے ہیں اور تعریف میں مبالغہ آرائی کرتے ہیں ان کا دفاع کرتے ہیں اور آپ اللہ کے مؤمنین مظلوم بندوں سے جھگڑتے ہیں۔
کیا آپ اللہ سے ڈرتے نہیں؟کیا آپ کو اس کا خوف نہیں کہ وہ آپ کو زمین میں دھنسا دے اور آپ پر اس کا غضب نازل ہو؟ آپ اللہ کی رضامندی چاہتے ہیں یا سرکشوں کی؟ برصغیر کی عوام آپ سے محبت کرتی تھی آپ کی خطابت٬آپ کی امامت ٬تراویح اور دعاؤں کی وجہ سے ۔اور اب یہ لوگ آپ کو ناپسند کرتے ہیں اور آپ کے خلاف ہیں آپ کے نفاق کی وجہ سے ٬جھوٹ کی وجہ سے ۔حرم آپ سے اللہ کی پناہ چاہتا ہے اور اللہ سے فریاد کر رہا ہے اور ایسے شخص پر لعنت کر رہا ہے جو جاننے کے باوجود حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط کر رہا ہے اور حق کو چھپا رہا ہے
(ماعندکم ينفد و ما عندالله باق ان الله لقوى عزيز)
جو تمہارے پاس ہے فانی ہے اور جو اللہ کے پاس ہے وہ سدا رہے گا ۔بلا شبه اللہ طاقتور اور زبردست ہے۔۔۔”
سلمان الحسینی الندوی
(مترجم : نوشاد احمد)
پسند آئے تو اسے ضرور شئیر کیجئے گا