تمہارے بکرے نے سینگ مارے تو کیا کروگے

ڈاکٹر مظہر عباس رضوی
تمہارے بکرے نے سینگ مارے تو کیا کروگے
دکھا دیے اس نے دن میں تارے تو کیا کروگے
جو تم کو مل جاے فلسفی سا نحیف بکرا
سڑک پہ پاوں ہو وہ پسارے تو کیا کرو گے
تمہارے گھر آئے کوی عاشق مزاج بکرا
جو سیٹیاں بکریوں کو مارے تو کیا کروگے
سیاسی ورکر بھی کوئی بکروں میں ہوتا ہوگا
محلے میں اس نے نعرے مارے تو کیا کروگے
ملا اگرفرض کیجیے فیشنی سا بکرا
جو صرف بالوں کو ہی سنوارے تو کیا کروگے
ٹکر گیا گر تمہیں گلوکار کوئی بکرا
سُروں میں ” باں،باں” کے جوپکارے تو کیا کروگے
جو بکرا دہشت گروں کا ابا تمہیں ملے گر
وہ تم کو سینگ اور لاتیں مارے تو کیا کروگے
جو پیٹو بکرا ملا گرانی میں تم کو مظہر
ہبوڑ بیٹھا جو سارے چارے تو کیا کروگے

اپنا تبصرہ بھیجیں