پاکستان 2017 کے سیمی فائنل میں -تین وکٹوں سے سری لنکا کو ہرا دیا


کارڈف: چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو 237 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 7 وکٹ کے نقصان پر 45ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے ٹیم کو 74 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جب کہ فخر زمان نے اپنے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی اور وہ 34 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری وہ 10 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ بھی صرف ایک ہی رنز بناسکے۔ لکمل نے اظہر علی کو 34 رنز پر آؤٹ کرکے سری لنکا کو چوتھی کامیابی دلائی۔