عبد الرحٰمن باسکوینی انتقال کرگئے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اطالوی(Italian) داعی اور مترجم قرآن
عبد الرحٰمن باسکوینی انتقال کرگئے

اطالوی(Italian)زبان میں قرآن کے چودہ(14)مکمل اور بارہ(12) نامکمل تراجم موجود ہیں۔ یہ تراجم مستشرقین اور غیر مسلموں نے کیے ہیں۔ان تراجم میں بے شمار غلطیاں پائی جاتی ہیں اور ان میں سے کئی تراجم اصل عربی متن کے مفہوم سے ہٹ کر اور بعید تر ہیں ۔ان تراجم قرآن میں بعض تراجم فرانسیی ولاطینی زبان سے جب کہ بعض تراجم انگریزی تراجم قرآن سے نقل کیے گیے ہیں ۔
اطالوی زبان میں سب سے پہلا ترجمہ ایک مشہور مستشرق اینڈریا اریوابین (Andrea Arrivabene)نے1547ء میں کیا ۔اس کے بعد اٹلی میں تراجم قرآن کا سلسلہ شروع ہوا ۔اطالوی(Italian)زبان میں سب سے بااعتماد ترجمہ قرآن الشیخ عبد الرحٰمن باسکوینی نے کیا ہے .یہ پہلا ترجمہ قرآن ہے جو کسی مسلمان نے کیا ہے.ان ہی کا ترجمہ قرآن وہاں زیادہ مقبول ہورہا ہے ۔الشیخ عبد الرحٰمن باسکوینی نے 1973ء میں اسلام قبول کیا ۔قبول اسلام کے بعد انھوں نے اٹلی میں اسلامک سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا اور وسیع پیمانے پر دعوتی کام کیا ۔انھوں نے اسلام کے مختلف موضوعات پر چالیس کتابیں لکھیں جو کافی مقبول ہوئی ہیں ۔
عبد الرحٰمن باسکوینی اٹھاسی سال کی عمر میں کل خالق حقیقی سے جاملے ۔اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائیے ۔آمین ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں