مزاحیہ غزل اقبال احمد بیلن نظام آبادی

*😇😇*

*ہنسی مذاق کا محور بنا دیا مجھکو*
*تمہارے پیار نے جوکر بنا دیا مجھکو*

*بچھا کے جال یوں چہرے پہ اپنے میک اپ کا*
*یوں لکھپتی سے پھٹیچر بنا دیا مجھکو*

*نئے چراغ جلانے کی آرزوؤں نے*
*نہ جانے کتنوں کا شوہر بنا دیا مجھکو*

*امیر بیوی کی خواہش نے یہ دکھایا ہے*
*اُسی کی کار کا شوفر بنا دیا مجھکو*

*بڑے ہی سستے میں سودا ہوا جوانی کا*
*پرانی بیوہ کا شوہر بنا دیا مجھکو*

*کسی سے کیسے بھلا کیا گلہ کرے پاشو*
*خود اپنی بیوی نے نوکر بنا دیا مجھکو*

*بچھڑ کے تجھ سے میں اقبال سے ہوا بیلن*
*ترے فراق نے شاعر بنا دیا مجھکو*

*(اقبال احمد بیلن نظام ابادی*
*حال مقیم نظام آباد تلنگانہ)*
😀