25 دسمبر

25 دسمبر
(ادب اطفال) ۔ شاعر: سبطین ضیا رضوی
آج کے دن اک تارا چمکا
شہر کراچی جس سے دمکا
قائد اعظم نام تھا اس کا
محنت کرنا کام تھا جس کا
دبلا پتلا سا وہ لڑکا
بادل بن کر جب وہ کڑکا
نہرو گاندھی سب گھبرائے
منزل اس کی روک نہ پائے
اس نے سوئی قوم جگائی
آزادی کی راہ دکھائی
عزت شہرت نام بھی پایا
اللہ کا انعام بھی پایا
اپنے آپ کو یوں منوایا
دنیا کا نقشہ بدلایا
اس کاضیا ہم پہ احسان
اپنا پیارا پاکستان