سمیتا پاٹل وفات 13 دسمبر

سمیتا پاٹل  ایک بھارتی فلمی، تھیٹر اور ٹی وی کی اداکارہ تھیں ۔ وہ 17 اکتوبر 1955 کو پیدا ہوئیں اور 13 دسمبر 1986 کو ان کا انتقال ہوا۔ سمیتا پاٹل کا شمار بہترین اسٹیج اور فلمی اداکارہ میں ہوتا ہے اور انھیں سدا بہار اعلی اداکارہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ سمیتا فقط ایک دہائی کے دوران ہندی ، گجراتی، ملیالم، کناڈا کی 80 فلموں میں جلوہ گر ہوئیں ۔ اپنے فلمی کیریئر کے دوران انھیں دو نیشنل فلم فیئر ایوارڈ اور ایک فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ 1985 میں انھیں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

سمیتا پاٹل نے فلموں کا آغاز شیام بینی گل کی فلم چرندس چور(1975) سے کیا –

سمیتا پاٹل کی قابل ذکر فلموں میں منتھن، بھومیکا، جیت رے جیت، آکروش، چکرا، نمک حلال، بازار، امبرتھا، شکتی، ارتھ، اردھ ستیا، منڈی، آج کی آواز، چدم برم ، مرچ مصالحہ، امرت اور وارث۔ سمیتا پاٹل کی شادی راج ببر سے ہوئی تھی۔ وہ 13 دسمبر 1986 کو صرف 31 سال کی عمر میں زچگی کے مسائل کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کی دس کے قریب فلمیں ان کی وفات کے بعد ریلیز ہوئیں۔ ان کے بیٹے پریتک ببر ایک فلمی اداکار ہیں جنھوں نے 2008 میں کیریئر کا آغاز کیا۔