میر تنہا یوسفی وفات: 26 اگست

محمد صالح المعروف میر تنہا یوسفی (پیدائش: 1 جنوری 1955ء– وفات: 26 اگست 2019ء) اردو اور پنجابی کے ناول نگار ادیب اور شاعر تھے۔ میر تنہا یوسفی کو 2005ء میں اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے کتاب ”کالا چانن“ پر سید وارث شاہ ایوارڈ سے نوازا گیا اس کے علاوہ مسعود کھدر پوش ایوارڈ سے تین دفعہ نوازا گیا اور رائٹرز گلڈ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

میر تنہا یوسفی یکم جنوری 1955میں سیالکوٹ میں پیدا ہوائے۔ ان کی کتابیں ’’سورج اگن تائیں‘‘، ’لکنت‘‘، ’’تریہہ‘‘، ’’اک سمندر پار‘‘، ’’کھدو‘‘، ’’کالا چانن‘‘،’’تے فیر‘‘ اور ’’کیکر نوں پچھ‘‘ پنجابی اور اردو ادب کاسرمایہ ہیں 26 اگست 2019ء کو وفات پاگئے۔