نائف بن عبدالعزیز آل سعود وفات 16 جون

نائف بن عبد العزیز آل سعود (1933 تا 16 جون 2012، ) سعودی عرب کے ولی عہد اور 2011ء سے وفات تک پہلے نائب وزیر اعظم تھے۔ وہ 1975ء سے 2012ء تک سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی رہے۔
نائف بن عبد العزیز سعودی عرب کے تاریخ شہر طائف میں 1933ء میں عبدالعزیز ابن سعود اور حصہ بنت احمد السدیری (عربی: حصة بنت أحمد السديري) کے ہاں پیدا ہوئے۔ اس لیے وہ سدیری برادران میں سے ایک تھے۔ وہ شاہ عبد العزیز کے تئیسویں بیٹے تھے۔

شہزادہ نائف نے ابتدائی تعلیم ممتاز اسلامی علما سے “دی پرنسس سکول” سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سیاسیات اور قومی سلامتی کی تعلیم بھی حاصل کی۔

ابتدائی تجربہ
1952ء سے 1953ء تک شہزادہ نائف صوبہ ریاض کے نائب گورنر بھے رہے۔ 1953ء میں وہ صوبہ کے گورنر بنا دیے گئے لیکن انہوں نے اس عہدے پر صرف ایک سال تک کام کیا۔ 1970ء میں شاہ فیصل نے مشترکہ طور پر انہیں نائب وزیر داخلہ اور داخلی ریاستی معاملات کا وزیر نامزد کر دیا۔

ذاتی زندگی
شہزادہ نائف نے تین شادیاں کیں۔ ان کی پہلی بیوی “نورہ الفراج السباعی” تھیں لیکن اس کو شہزادہ نے طلاق دے دی۔ اس بیوی سے ان کی ایک بیٹی “جواہر” تھی جن کی شادی شاہ فہد مرحوم کے بیٹے سے ہوئی، جو مشرقی صوبے کے گورنر تھے۔الجواہرہ بنت عبد العزیز بن مساید الجلووی ان کی دوسری بیوی تھی۔ اس بیوی سے ان کی اولاد محمد بن نائف، نورہ، سعود بن نائف اور سارہ ہوئی۔

ماہا بنت محمد بن احمد السدیری ان کی تیسری بیوی تھی اسے بھی انہوں نے طلاق دے دی۔ اس بیوی سے ان کی اولاد میں نوف، نواف، مشعال، حیفہ اور فہد تھے۔

بیماری اور وفات
شہزادہ نائف ذیابیطس اور تصلب العظام (ہڈی کی بڑھتی ہوئی سختی کی بیماری) میں مبتلا تھے۔ اس کے علاوہ وہ سرطان میں بھی مبتلا تھے۔

مارچ 2012ء میں وہ نجی چھٹیوں پر مراکش گئے، جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ کروایا، ۔ کچھ عرصہ الجزائر رہنے کے بعد اپریل 2012ء میں وہ واپس سعودی عرب چلے گئے۔

تاہم، وہ 26 مئی 2012ء کو دوبارہ طبی معائنے کے لیے سعودی عرب سے رخصت ہوئے لیکن کسی کو معلوم نہ ہوا کہ وہ طبی معائنے کے لیے کہاں گئے ہیں۔ ان کے بھائی اور سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ احمد نے سعودی وسیط میں “الوطن” کے ذریعے 3 جون 2012ء کو بتایا کہ شہزادہ نائف کی صحت اچھی ہے اورہ وہ جلد واپس سعودی عرب آ جائیں گے۔ 13 جون 2012ء کو “عریبین بزنس” نے خبر دی کہ شہزادہ نائف بخیریت واپس سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ .

16 جون 2012ء کو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بحے (جی ایم ٹی +3) سعودی ریاستی بعید نما پر یہ خبر نشر ہوئی کہ شہزادہ نائف انتقال کر گئے ہیں۔ رویٹرز کے مطابق ان کا انتقال جنیوا میں ہوا۔ شاہی فرمان کے مطابق ان کی نماز جنازہ 17 جون 2012ء کو مسجد الحرام، مکہ المکرمہ میں نماز مغرب کے بعد شام 6:30 پر ادا کی جائے گی۔