صبیحہ خانم وفات 13 جون

صبیحہ خانم (ولادت: 16 اکتوبر، 1935ء – وفات: 13 جون 2020ء) فلمی اداکارہ تھیں۔ انہیں “پاکستانی سینما کی خاتون اول” بھی کہا جاتا ہے اور 1950ء اور 1960ء کی دہائی کے دوران اکثر پاکستانی سنیما میں اپنے کردار کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ تمغائے حسن کارکردگی اور نگار ایوارڈز کی وصول کندہ، صبیحہ خانم نے فلم بیلی (1950ء) سے لولی وڈ میں قدم رکھا اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی کام کیا۔

صبیحہ خانم کی کچھ قابل ذکر فلموں میں دو آنسو (1950ء )، سسی(1954ء )، گمنام (1954ء )، دلہ بھٹی (1956ء )، سرفروش (1956ء )، مکھڑا (1958ء ) اور دیور بھابھی (1967ء ) شامل ہیں۔
صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935ء کو برطانوی ہند پنجاب کے گجرات کے ایک گاؤں میں محمد علی اور اقبال بیگم کے ہاں ہوئی تھی۔ آپ کا اصلی نام مختار بیگم تھا۔

ذاتی زندگی
صبیحہ نے 1 اکتوبر 1958ء کو شریک اداکار سنتوش کمار سے شادی کی۔ سنتوش پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ان کی پہلی شادی سے بچے بھی تھے۔ صبیحہ کے والد کی ابتدائی مخالفت کے بعد دونوں نے فلم حسرت (1958ء) کے دوران شادی کی۔ انھوں نے 47 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کی اور ان میں سے زیادہ تر میں جوڑے کی حیثیت سے ادا کیا۔ صبیحہ کے سنتوش کمار ساتھ تین بچے تھے۔

وفات
صبیحہ خانم کی وفات 13 جون 2020ء کو 84 سال کی عمر میں ہوئی۔ صبیحہ اپنی بیٹی کے ساتھ ورجینیا کے شہر لیزبرگ میں رہتی تھیں۔