عالمی یوم موسمیات20 مئی

عالمی یوم موسمیات (World Metrology Day) ہر سال اقوام متحدہ کے خصوصی ادارے عالمی موسمیاتی تنظیم کے زیرِ اہتمام 20 فروری کو منایا جاتا ہے۔1875ء میں موسمیات کا عالمی کنونشن معرض وجود میں آیا اور پھر عالمی موسمیاتی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔ اسی لیے 23 مارچ موسمیات کے عالمی دن کے طور پر تمام دنیا میں منایا جاتا ہے۔

عالمی موسمیاتی تنظیم (World Meteorological Organization – WMO) ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس کے ارکان 189 ممالک ہیں۔
اس تنظیم نے اقوام متحدہ کے ایک تحقیقی ادارے کے طور پر 19 مارچ 1950ء کو اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔ بین الاقوامی سطح پر موسم سے متعلق معلومات کا تبادلہ اور ان کا استعمال ہی اس تنظیم کا مقصد ہے۔ اس تنظیم کا مستقل سیکریٹریٹ جنیوا میں اور علاقائی دفاتر افریقہ، ایشیا اور ریاستہائے متحدہ امریکامیں ہیں۔

عالمی موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی اس تنظیم کی فراہم کردہ معلومات کے مطاطق عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں میں بہت بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں جس کی وجہ سے اٹلانٹا، کیریبین کا درجہ حرارت منفی اور پاکستان ، ایران، عمان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں گرمی کی شدت میں 50 سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی موسمیاتی تنظیم کی ویب سائٹ