کل ۔ آج ۔ اور ۔ کل

کل ۔ آج ۔ اور ۔ کل
کوڈک کمپنی کے نام سے کون واقف نہیں ہے
فوٹو پیپر کے 85% کاروبار پر یہ کمپنی قابض تھی
قریبا” 1،70،000 مستقل ملارمین تھے
لیکن گزشتہ چند سالوں میں digital photography نے اس کمپنی کو ختم کردیا-
یہ کمپنی دیوالیہ ہو گئی اور اس کے ملازمین سڑکوں پر آگئے-
ایسی متعدد مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں، مثلا”
* ایچ ایم ٹی گھڑیاں
* بجاج اسکوٹر
* مرفی ریڈیو
* راجدوت موٹر سائیکل
* امبیسڈر کار
* پی سی او
کیا ان کی کوالٹی میں کوئی کمی تھی؟
جی ایسا نہیں ہے-
یہ زمانے کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم نہیں ملا سکیں، اپنی اندر بقدر ضرورت تبدیلی نہ لا سکیں- اورختم ہوگئیں-
ہمیں اندازہ ہونا چاہئے کہ آئندہ 10 سالوں میں چوتھا انڈسٹریل انقلاب آج کے زمانہ کو یکسر بدل دے گا-
کیا آپ جانتے ہیں کہ، uber صرف ایک software ہے- اس کے پاس اپنی ایک بھی گاڑی نہیں جسے یہ ٹیکسی کے طور پر استعمال کرتے ہوں- اس کے باوجود یہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسی کمپنی ہے-
دیگر اور بھی بہت سی کمپنیاں ہیں جیسے ,
ola cabs,
paytm
oyo rooms etc.
اسی طرح امریکی نوجوان وکیلوں کے لئے کام کی اور کلائنٹس کی کمی ہوتی جارہی ہے- کیونکہ IBM Watson نامی سوفٹویر وکیلوں سے کہیں بہتر مشورہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے-
غالب گمان ہے کہ آئندہ 10 سالوں میں 90 فیصد امریکی وکیل بے روزگاری کا شکار ہوسکتے ہیں-
صرف دس فیصد super specialist وکیل اپنی بے پایاں صلاحیتوں کی وجہ سے بچ پائیں گے-
کہا جاتا ہے کہ Watson software چار گنا صحیح نتائج دیتا ہے- 2030 کے آتے آتے اور بھی زیادہ بہتر نتائج دے پائے گا اور انسانی کارکردگی سے بہتر اور زیادہ ذی شعور ہوگا-
سن 2018 کے دوران ہی بغیر ڈرائیور کی کاریں کامیاب تجربہ کے بعد سڑکوں پر نظر آنے لگیں گی- 2020 کے آتے آتے صرف ایک یہی ایجاد دنیا کا ٹریفک نظام تیزی سے بدلنا شروع کر دے گی-
* خیال ہے کہ اگلے 10 سالوں کے دوران دور حاضر کی 90 فیصد کاریں دنیا کی سڑکوں سے غائب ہوجائیں گی-
* جو 10 فیصد بچیں گی وہ بجلی سے مخلوط کاریں ہوں گی-
* سڑکوں کی بھیڑ کم ہوجائے گی،
* پیٹرول کا استعمال 90 فیصد تک کم ہوجانے کی امید ہے،
*تیل نہ بکنے کی وجہ سے عرب ممالک یا تو معاشی بدحالی کا شکار ہوجائیں گے یا دیوالیہ ہوجائیں گے-
* امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں ایسا ہوگا کہ آپ نے آن لائن کار آڈر کی اور چند ہی لمحوں بعد بغیر ڈرائیور کی کار آپ کے گھر کے دروازے پر کھڑی نظر آئے-
* اس کو چلانے کے اخراجات ایک بائیک کے اخراجات سے بھی کم ہوں گے-
* ڈرائیور لیس کاروں کی وجہ سے 99 فیصد حادثات میں کمی ہوجائے گی- اگر ایسا ہوا تو
* کار انشورینس کی بزنس کا خاتمہ ہوجائے گا-
* کسی ڈرائیور کو ملازم رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی-
* سڑکوں پر گاڑیوں میں کمی کی وجہ سے ٹریفک جام اور پارکنگ کا مسئلہ ختم ہوجائے گا- کیونکہ آج کی 20 کاریں اور آئندہ ڈرائیور لیس ایک کار کی کارکردگی برابر ہوگی-
زمانہ انتہائی تیزی سے بدل رہا ہےتیز رفتار ترقی کی دوڑ میں اپنے آپ کو شامل کرنا ہی ہوگا،
اپنے آنکھ،کان اور دماغ کھلے رکھنے کی ضرورت ہے
بصورت دیگر ہم اور ہماری معیشت کہاں ہوگی بہ آسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے- اعلی دینی و اخلاقی اقدار کے ساتھ ساتھ وقت، حالات اور ماحول کے تقاضوں کے عین مطابق اعلی ترین تعلیم ہی کامیابی اور باوقار زندگی کا ایک راستہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں