اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانوی ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ بچوں سے اسکول میں اچھی کارکردگی چاہتے ہیں تو انہیں اچھا ناشتہ کروائیں۔شاید ہی دنیا میں کوئی والدین ہوں جنہیں اپنے لاڈلے سپوتوں سے پڑھائی کے میدان میں کچھ کر دکھانے کی امیدیں نہ وابستہ ہوں، جس کے لئے والدین کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہو جاتے ہیں لیکن ماہرین نے تو اس کا نہایت ہی آسان سا حل پیش کر دیا ہے۔جی ہاں برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذائیت سے بھرپور ناشتہ بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے جو ان کی اسکول میں کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران 9سے 11سال کی عمر کے 5ہزار بچوں کے روز مرہ معمولات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جن بچوں کے والدین انہیں بہتر ناشتہ کروا کے بھیجتے ہیں ان بچوں کے اساتذہ ان کی کارکردگی سے خوش رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
Recent Posts
وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان – ایکسپریس اردو
کراچی اسٹاک ایکس : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا – ایکسپریس اردو
بھارتی اداکار پر 20 مشتعل افراد کا حملہ، ناک توڑ دی – ایکسپریس اردو
غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی – ایکسپریس اردو
گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم – ایکسپریس اردو
میں شادی کرنے کیلئے بےتاب ہوں، سوناکشی سنہا – ایکسپریس اردو
نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ – ایکسپریس اردو
خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان – ایکسپریس اردو
آج کا دن کیسا رہے گا – ایکسپریس اردو
مغرب میں فلسطینی بیداری – ایکسپریس اردو