احمد دیدات وفات 8 اگست

احمد دیدات کا پیدائشی نام احمد حسین کاظم دیدات تھا۔ وہ ایک بھارتی نژاد جنوبی افریقی مسلمان مبلغ، مقرر اور مناظر تھے۔ ان کی اکثر تقاریر اسلام، مسیحیت اور بائبل پر مرکوز تھیں۔ آپ نے مسیحیوں کے ساتھ بے شمار بین المذاہب عوامی مباحثے منعقد کیے ہیں۔ان کے تقاریر کے اہم موضوعات، انجیل، نصرانیت، عیسی ابن مریم، محمد Mohamed peace be upon him.svg کا ذکر انجیل میں، کیا آج کی انجیل کلام اللہ، وغیرہ ہیں۔ انہوں نے ایک بین الاقوامی اسلامی تبلیغی تنظیم، IPCI قائم کی۔ اس کے علاوہ آپ نے اسلام اور مسیحیت پر کئی کتب لکھے اور بڑے پیمانے پر تنظیم کی طرف سے ان کو تقسیم کیا گیا۔ آپ کو مسلسل پچاس سال تبلیغ کا کام کرنے پر 1986ء میں شاہ فیصل بین الاقوامی انعام دیا گیا۔ آپ مغربی دنیا میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کو تبلیغ کرنے کے لیے انگریزی زبان استعمال کرتے تھے۔