پاکستانی نوجوان کی دلہن کو بھارتیوں نے پاکستان ہی میں قید کر لیا

اسلام آباد- بھارت سے آکر پاکستان میں نکاح کرنے والی خاتون ڈاکٹر کو بھارتی ہائی کمیشن میں محصور کردیا گیا۔ شوہر نے بیگم کی رہائی کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستان آئی ڈاکٹر عظمیٰ بھارتی ہائی کمیشن میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔نئی دہلی کی شہری ڈاکٹر عظمی نے بونیر کے رہائشی طاہر سے پسند کی شادی کی تھی ۔ ڈاکٹر عظمیٰ یکم مئی کو واہگہ بارڈر سے پاکستان آئی تھی جبکہ ان کا نکاح 3مئی کو ہواتھا۔ نکاح کے بعد بھارتی خاتون کاغذات لے کر شوہر کے ہمراہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن گئی تھی ۔ مگر بھارتی ہائی کمیشن نے انہیں ہائی کمیشن سے باہر آنے سے روک دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کے شوہر طاہر کا کہنا تھا کہ عظمی کے بھائی نے بھارتی ہائی کمیشن میں عدنان سے ملنے کا کہا تھا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے موبائل فون بھی واپس نہیں کئے ، جب انڈین ہائی کمیشن سے اپنی اہلیہ کے بارے میں پوچھا گیا تو ہائی کمیشن کے عملے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عظمی یہاں نہیں۔میں نے بیوی کی بازیابی کے لئے طاہر نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دے دی