[ad_1]
کیرالہ کے الاپوجھا میں پیر کی رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ سبھی نوجوان ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ کلارکوڈ کے پاس رات قریب 10 بجے پیش آیا۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تصادم کی وجہ سے کار پوری طرح تباہ ہو گئی جس کی وجہ سے گاڑی کو توڑ کر اس میں بیٹھے لوگوں کو باہر نکالنا پڑا۔ اطلاع کے مطابق جس وقت یہ سڑک حادثہ پیش آیا اس وقت تیز بارش ہو رہی تھی۔
[ad_2]
Source link