یوگنڈا میں 24 سالہ نوجوان کو ٹک ٹاک پر صدر، خاتون اوّل کیخلاف پوسٹ پر 6 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا

یوگنڈا میں 24 سالہ نوجوان کو ٹک ٹاک پر صدر، خاتون اوّل کیخلاف پوسٹ پر 6 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا

 

افریقی ملک یوگنڈا میں ٹک ٹاک پر صدر اور ان کے خاندان کی بے عزتی کرنے پر 24 سالہ نوجوان کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کی عدالت نے 24 سالہ ایڈورڈ اویبوا کو ٹک ٹاک پر صدر، خاتون اوّل اور ان کے بیٹے کے خلاف گمراہ کن پوسٹ کرنے پر 6 سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ صدر اور ان کے خاندان کے لیے تکریم برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر کی گئی اس قسم کے بے ہودہ پوسٹوں کو سختی سے روکنا ہوگا۔

 

26 سالہ نوجوان نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے صدر اور ان کے اہل خانہ سے معافی بھی مانگی لیکن اس کے باوجود عدالت نے ٹک ٹاکر کو سزا سنادی۔

 

عدالتی مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان نہ تو اپنے کیے پر شرمندہ نظر آیا اور نہ ہی معافی نامے میں درست الفاظ استعمال کیے۔ جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنے کیے پر دل سے نادم نہیں۔

 

 





Source link

By admin