
[ad_1]
شروعاتی کاروبار میں سنسیکس 639.13 پوائنٹس گر کر 76775.79 پوائنٹس پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ اسی طرح نفٹی بھی 180.25 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 23339.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

امریکی ٹیرف کی فکر نے ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں تباہی کا عالم پیدا کر رکھا ہے۔ عید کی چھٹی کے سبب ہفتہ کے پہلے کاروباری دن یعنی منگل کے روز سنسیکس گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ اس دوران نفٹی بھی زوال کا شکار ہوا۔ شروعاتی کاروبار میں سنسیکس 639.13 پوائنٹس گر کر 76775.79 پوائنٹس پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ اسی طرح نفٹی بھی 180.25 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 23339.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے سنسیکس 1408.04 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76025.55 کی سطح پر آ گیا۔ دوسری طرف نفٹی 361.60 پوائنٹس ٹوٹ کر 23175.75 کی سطح پر پہنچ گیا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یکسر ٹیرف سے متعلق غیر یقینی والی حالت میں آئی ٹی شیئرس میں زیادہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ اس وجہ سے منگل کو شروعاتی کاروبار میں ایکویٹی بنچ مارک انڈیکس میں گراوٹ آئی۔ 30 شیئرس والے بی ایس ای بنچ مارک سنسیکس شروعاتی کاروبار میں 639.13 پوائنٹس گر کر 76775.79 پوائنٹس پر آ گیا۔ این ایس ای نفٹی 180.25 پوائنٹس گر کر 23339.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
سنسیکس پیک میں انفوسس، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، بجاج فائنانس، ایچ ڈی ایف سی، ایکسس بینک، بجاج فنسرو، ایچ سی ایل ٹیک اور ماروتی سب سے زیادہ گراوٹ میں رہے۔ سبقت حاصل کرنے والوں میں انڈس انڈ بینک نے تقریباً 5 فیصد کی چھلانگ لگائی۔ پاور گرڈ، بھارتی ایئرٹیل، مہندرا اینڈ مہندرا، اڈانی پورٹس، نیسلے اور این ٹی پی سی بھی پازیٹو رخ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
اس درمیان ایشیائی بازاروں میں سیول، ٹوکیو، شنگھائی اور ہانگ کانگ مثبت انداز میں کاروبار کر رہے تھے۔ پیر کے روز امریکی بازار میں تیزی رہی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2 اپریل کو یکسر ٹیرف کو لے کر بڑے اعلان کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بازار میں اتھل پتھل والی کیفیت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایکسچینج ڈاٹا کے مطابق ایف آئی آئی نے جمعہ کو 4352.82 کروڑ رپوے کے شیئر فروخت کیے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link