
[ad_1]
کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں ہجرت اہم ایشو ہوگا۔ یہ انتخابی منشور میں ترجیح کے ساتھ پہلے مقام پر ہوگا۔

بہار میں نوجوانوں کی ہجرت اور بے روزگاری کے خلاف کانگریس کی ’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا بدھ کے روز سہرسہ پہنچ گئی۔ یہ پدیاترا 16 مارچ کو مغربی چمپارن سے شروع ہوئی تھی اور آج یہ سہرسہ میں کوسی چوک سے ہوتے ہوئے کانگریس دفتر تک پہنچی۔ اس پدیاترا کی قیادت کر رہے کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے ویر کنور سنگھ چوک پر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کی جہاں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔
کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے یاترا کے بع دپریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں ہجرت معاملہ اہم ایشو کی شکل میں اٹھایا جائے گا۔ یہ مسئلہ انتخابی منشور میں ترجیحی طور پر اول مقام پر رہے گا۔ پریس کانفرنس میں انھوں بہار حکومت پر نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا۔ ساتھ ہی بی جے پی پر فرقہ وارانہ پولرائزیشن کا الزام بھی عائد کیا۔
’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا سے متعلق کنہیا کمار نے بتایا کہ یہ سفر مہاتما گاندھی کے ’بھتیہروا آشرم‘ سے متاثر ہے۔ ان کے مطابق گاندھی جی کی ’دانڈی یاترا‘ کی طرح یہ یاترا بھی بہار کے نوجوانوں کی آواز بنے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہجرت جس وجہ سے ہوتی ہے، اس وجہ کو ختم کرنے سے ہی ہجرت رکے گی۔ ہجرت کی اصل وجہ تعلیم اور نظام طب کی کمی، روزگار کی کمی اور نظامِ قانون کی کمی ہے۔ یہ 4 چیزیں منظم ہوں تو کوئی اپنا گھر گاؤں چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا ہے۔ ہجرت کرنے والے اپنی پہچان لے کر جاتے ہیں، لیکن مقامِ پیدائش چھوڑ دیتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ 4 شعبوں پر دھیان دیا جائے اور ہجرت کو روکنے کی کوشش ہو۔
بہرحال، کانگریس کی ’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ یاترا 27 مارچ کو مدھے پورہ اور 28 مارچ کو سپول پہنچے گی۔ مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کے بع دیہ پٹنہ میں اختتام پائے گی۔ اس یاترا کا اصل مقصد بہار امسبلی انتخاب سے قبل حکومت پر دباؤ بنانا ہے۔ کانگریس کی کوشش ہے کہ یہ یاترا بہار کے ہر گوشے تک پہنچے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link