
[ad_1]
دی گئی جانکاری کے مطابق پرینکا 27 مارچ کی صبح 10.30 بجے پلپلّی میں شری سیتا دیوی لو کش مندر کا دورہ کریں گی۔ اس کے بعد صبح 10.50 بجے وہ پلپلّی میں ہی ایک نئے گرام پنچایت دفتر احاطہ کا افتتاح کریں گی۔

پرینکا گاندھی، تصویر@INCIndia
کانگریس جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کل یعنی 27 مارچ سے 3 دنوں کے لیے اپنے انتخابی حلقہ کا دورہ کرنے والی ہیں۔ اس دوران وہ شری سیتا دیوی لو کش مندر اور ولیورکاوو مندر جانے کے علاوہ کئی تقاریب میں بھی شریک ہوں گی۔ وہ نئے گرام پنچایت دفتر احاطہ، انگادسیری میں اسمارٹ آنگن واڑ، اتھیراٹ ٹکنو میں لفٹ آبپاشی پروجیکٹ، اریتھلوٹ ٹکنو چیک باندھ، ونیتا سنگمم اور ’وَن اسکول، وَن گیم‘ پروجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گی۔ ساتھ ہی وہ کلپیٹا میں ایلسٹون اسٹیٹ میں سنگ بنیاد تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔
دی گئی جانکاری کے مطابق پرینکا گاندھی 27 مارچ کی صبح 10.30 بجے پلپلّی میں شری سیتا دیوی لو کش مندر کا دورہ کریں گی۔ اس کے بعد صبح 10.50 بجے وہ پلپلّی میں ہی ایک نئے گرام پنچایت دفتر احاطہ کا افتتاح کریں گی۔ دوپہر 12.10 بجے سینٹ سیبسٹین چرچ گراؤنڈ، ایرولم میں دیرینہ ضلع پروگرام کے تحت انگادسیری میں ایک اسمارٹ آنگن واڑی اتھیراٹ ٹکنو میں ایک لفٹ آبپاشی پروجیکٹ اور اریتھلوٹ ٹکنو میں ایک چیک ڈیم کھولا جائے گا۔
آگے کے پروگرام سے متعلق دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی دوپہر 1.30 بجے گرام پنچایت کمیونٹی ہال، مینانگڈی میں مینانگڈی گرام پنچایت کے مختلف علاقوں مین کام کرنے والی خواتین کی ملن تقریب ’ونیتا سنگمم‘ کا افتتاح کریں گی۔ پھر دوپہر 2.30 بجے وہ ڈبلیو ایم او کالج، متل (کلپیٹا) میں وائناڈ ضلع پنچایت کے ’وَن اسکول، وَن گیم‘ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گی۔ شام 4 بجے پرینکا ایلسٹون اسٹیٹ، کلپیٹا میں منڈکئی-چورلمالا لینڈسلائیڈ سے بچے لوگوں کے لیے مجوزہ ٹاؤن شپ کی سنگ بنیاد تقریب میں شامل ہوں گی۔ اس کے بعد شام 5.15 بجے وہ ولیورکاوو مندر جائیں گی۔ یعنی 27 مارچ کو پورے دن پرینکا گاندھی مختلف تقاریب میں مصروف رہیں گی۔
28 مارچ کو بھی پرینکا گاندھی کا مصروف پروگرام ہے۔ جمعہ کو وہ صبح 9.30 بجے تھلپوژا میں تھونجل گرام پنچایت کی مختلف ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد تقریب میں شامل ہوں گی۔ صبح 10.30 بجے وہ ایڈواکا گرام پنچایت کے الومنم میں ’ویر جوان تھلچیرا جنیش اسمرتی منڈپم‘ کا افتتاح کریں گی۔ دوپہر ایک بجے وڈکنڈ میں 50 ایکڑ کے کٹونائکّا انّاتھی کلچرل سنٹر کا افتتاح کریں گی۔ دوپہر 2 بجے وہ سلطان باتھری کے سپتا ریسورٹ میں ایسو سی ایشن آف ٹورزم ٹریڈ آرگنائزیشن انڈیا کے ذریعہ منعقد سیاحتی سمیلن کا افتتاح کریں گی۔ پھر شام 4.30 بجے وہ کوزیکوڈ کے مکّم میں مامو کالج منسیری میں نوتعمیر کالج میدان کا افتتاح کریں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link