
بنانے کا طریقہ:
انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ کر لیں۔ سفیدی کو بیڑ کی مدد سے خوب پھینٹیں اور زردی کو الگ پھینٹ لیں۔ اس میں آلو، پیاز، فرنچ، بینز، بیسن اور دودھ ملا لیں۔ فرائنگ پین کو تیل سے چکنا کریں، پھر سفیدی پھیلائیں۔ اس پر زردی، زیتون کا تیل، پنیر، کالی مرچ اور نمک ملاکر چند منٹ تک پکائیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔ ذائقہ دار آملیٹ تیار ہے۔