
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے آج سے دہلی کے جنتر منتر پر وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وقف جائیداد کے تحفظ کے لیے بورڈ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بل کے احتجاج میں جنتر منتر پر جمع ہوں۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل اوقاف کو ہڑپنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے، جسے کسی بھی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ ملت اسلامیہ وقف ترمیمی بل کو خارج کرتی ہے۔
اے آئی ایم پی ایل بی کے مطابق اس دھرنے میں کانگریس، ٹی ایم سی، آر جے ڈی، جے ایم ایم، این سی پی، ایس پی، اے آئی ایم آئی ایم، ڈی ایم کے، اکالی دل، شیو سینا اور آئی یو ایم ایل کے نمائندہ بھی شامل ہوں گے۔