اے این ایف نے 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی—فوٹو: فائل

اے این ایف نے 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی—فوٹو: فائل

  کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کورئیر آفس سے انڈونیشیا بھیجے جانے والے پارسل سے  14.5 کلوگرام آئس برآمد کرنے سمیت مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں خفیہ اطلاع پر جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کورئیرآفس میں کارروائی کی گئی اور اس دوران ایک مشتبہ پارسل سے 14.5کلوگرام آئس(ہیروئن) برآمد کرلی گئی اور مذکورہ پارسل انڈونیشیا بجھوایا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک اور کارروائی کے دوران گڈاپ ٹاؤن میں گرفتار ملزم سے 700 گرام چرس برآمد کی گئی، حیدرآباد بس اسٹاپ پر کارروائی کے دوران گاڑی سے105کلوگرام منشیات برآمد کرکے 6ملزمان کوگرفتارکیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں پارک کے قریب دو ملزمان سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی،

ان کا کہنا تھا کہ تحویل میں لی گئی منشیات کی مجموعی مالیت 70کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔





Source link

By admin