(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

 راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے  علاقے امر پورہ میں بارش کے باعث بوسیدہ عمارت کی چھت گر گی ملبے تلے دب کر ماں بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

امرپورہ کے علاقے میں فرنیخر کا کام کرنے والا طاہر نامی شہری اپنی 60 سالہ اہلیہ ناصرہ بتول اور بائیس سالہ بیٹی حفیفہ بتول کے ہمراہ  زاتی مکان میں رہائش پذیر تھا۔

تاہم مکان پرانہ اور بوسیدہ ہونے کے باعث حالیہ بارشوں کو برداشت نہ کرسکا اور چھت اچانک زمین بوس ہوگی جسکے نیتجے میں گھر میں موجود دونون ماں بیٹی ملبے تلے آکر دب  گئے اور دم توڑ دیا۔

جبکہ گھر کا سربراہ کام سے گھر سے باہر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وارث خان انسپکٹر تہذیب الحسن پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر ریسکیو پولیس پولیس سمیت اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں کرکے دونوں ماں بیٹی کی نعشوں کو ملنے سے نکالا جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا





Source link

By admin