[ad_1]
موٹاپے یا اضافی وزن سے چھٹکارا پانا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، اگر موٹاپے سے نجات کی کوشش نہ کی جائے تو متعدد خطرناک بیماریاں حملہ آور ہوسکتی ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق دنیا بھر میں13 فیصد بالغ افراد موٹاپے کا شکار ہیں اور خواتین مردوں کی نسبت موٹاپے کا زیادہ شکار بنتی ہیں، برے طرزِ زندگی کی وجہ سے جسم پر اضافی چربی بننا شروع ہو جاتی ہے جو بالآخر موٹاپے کی وجہ بنتی ہے۔
موسم سرما میں عام طور پر لوگ سُستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور یہی سُستی ہمارے وزن میں بھی اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم کچھ مشروبات ایسے ہیں جو سرد موسم میں وزن کو کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
زیر نظر مضمون میں کچھ ایسے مشروبات بنانے کا طریقہ بیان کیا جارہا ہے جنہیں سردیوں میں استعمال کرنے سے آپ کا وزن کافی حد تک کم ہو جائے گا۔
اجوائن کا نیم گرم پانی:
سردیوں میں اجوائن کے ساتھ نیم گرم پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہو کر معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اجوائن کا پانی کیلوریز کی کھپت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
گرما گرم سبز چائے:
سبز چائے کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرکے وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔سبز چائے میں پائے جانے والے ای سی جی سی انزائم اور کیفین وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ مرکبات چکنائی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
دار چینی کی چائے:
دار چینی کی چائے وزن کم کرنے کا سب سے قدرتی طریقہ ہے۔ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد، چند قطرے لیموں اور دار چینی ملا کر پینے سے وزن کو کم کرنیمیں مددملتی ہے۔
سونف کا پانی:
سونف کا پانی سردیوں میں بھوک اور کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے۔ سونف کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح پینے سے معدے کی صحت اور وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ورزش کو معمول بنائیں:
سرد موسم کی وجہ سے اکثر لوگ ورزش کی جانب توجہ نہیں دیتے، جس کی وجہ سے موٹاپے اور وزن میں اضافے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ورزش کو وزن کو کم کرنے کا نہایت مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے عمل میں تیزی سے کمی لانے چاہتے ہیں تو ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ ہر روز گھنٹوں کے لیے ورزش کریں۔ اگر آپ بہت زیادہ مصروف طرزِ زندگی گزار رہے ہیں تو صبح اٹھ کر آدھے گھنٹے کی واک ضرور کریں۔
[ad_2]
Source link