
بہار کے انتخاب میں ’ہم‘ پارٹی کتنی سیٹوں پر تیاری کر رہی ہے؟ اس سوال کے جوب میں سنتوش سمن نے کہا کہ ’’ہماری تیاری بہار کے تمام 243 سیٹوں کے لیے ہے۔‘‘
پٹنہ میں ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) پارٹی کی ایگزیکٹو میٹنگ میں شامل پارٹی کے لیڈران
پٹنہ میں ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) پارٹی کی ایگزیکٹو میٹنگ میں شامل پارٹی کے لیڈران
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اتوار (13 اپریل) کو ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) پارٹی کی ایگزیکٹو میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بہار حکومت میں وزیر اور پارٹی کے قومی صدر سنتوش سمن نے میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ کے بعد نیوز ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے سنتوش سمن نے کہا کہ ’’آج کی ایگزیکٹو میٹنگ کا سب سے اہم مسئلہ یہ تھا کہ آنے والے انتخاب میں ہماری پارٹی کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیے۔ کس طرح ہم تنظیم کو مزید مضبوط کریں، زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کریں اور اپنے اتحادی شراکت داروں کی مضبوطی سے مدد کریں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’پارٹی کا منصوبہ ہر ایک اسمبلی حلقہ میں مضبوط کارکنوں کو تعینات کرنے کی ہے، جس کی وجہ سے زمینی سطح پر مضبوط پکڑ بنائی جا سکے۔ سوشل میڈیا پر ہماری تشہیر زیادہ ہونی چاہیے، ان تمام چیزوں پر میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔‘‘
بہار کے انتخاب میں ان کی پارٹی کتنی سیٹوں پر تیاری کر رہی ہے؟ اس سوال کے جوب میں سنتوش سمن نے کہا کہ ’’ہماری تیاری بہار کے تمام 243 سیٹوں کے لیے ہے۔ جہاں تک سیٹوں کے مطالبے کی بات ہے تو جیتن رام مانجھی ہمیشہ اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ کارکنان کی جانب سے 35 سے 40 سیٹوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ پارٹی انتخابی حکمت عملی بنانے پر کام کرے گی اور سیٹوں پر حتمی فیصلہ اتحاد سے مشاورت کے بعد ہی طے کیا جائے گا۔
واضح ہو کہ اس سے قبل ہفتہ (12 اپریل) کو مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ ضلع کے قصبہ میں ورکرز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’’این ڈی سے اتحاد کے اندر ’ہم‘ کے لیے 35 سے 40 سیٹوں پر دعویٰ کیا اور پارٹی کے پہلے باضابطہ امیدوار راجیندر یادو کو پورنیہ ضلع کے قصبہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار قرار دیا۔‘‘
کالانند ہائی اسکول میں 10000 سے زائد پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ’ہم‘ لیڈر جیتن رام مانجھی کافی جذباتی اور پرجوش نظر آئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’اس بار ’ہم‘ کے کم از کم 20 ارکین اسمبلی پہنچیں، تاکہ عوم کی آواز بلند کی جا سکے۔ ہمیں 2025 کے بہار اسمبلی انتخاب لڑنے کے لیے کم از کم 35 سے 40 سیٹوں کی ضرورت ہے۔‘‘ ساتھ ہی مانجھی نے کہا کہ ’’راجیندر یادو نے 2020 میں این ڈی اے کے امیدوار کے طور پر قصبہ اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑا تھا، جس کی وجہ سے یہ سیٹ پارٹی کے لیے مضبوط گڑھ بن گیا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔