[ad_1]
2022 میں جنوبی افریقہ سے ہندوستان آئے چیتوں میں سے ایک نرواہ میں حال کے ہفتوں میں حمل کی واضح علامت دکھائی دے رہی تھی، محکمہ جنگلات کے افسران اس کی حالت پر گہرائی سے نظر رکھ رہے تھے۔
’چیک پروجیکٹ‘ سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ یہ خوشخبری کونو نیشنل پارک کی مادہ چیتا ’نرواہ‘ نے دی ہے۔ دراصل مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں واقع ’کونو نیشنل پارک‘ میں موجود مادہ چیتا نرواہ نے 4 نئے بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس خبر کو ہندوستان میں چیتوں کی بحالی کے ڈریم پروجیکٹ کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کونو نیشنل پارک میں نئے مہمانوں کی آمد سے اب چیتوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔ ان میں 12 بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2022 میں جنوبی افریقہ سے ہندوستان آئے چیتوں میں سے کچھ کی موت ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے بچوں کی پیدائش سے محکمہ جنگلات میں خوشی کا ماحول ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جنوبی افریقہ سے لائی گئی مادہ چیتا ’نرواہ‘ میں حالیہ ہفتوں میں حمل کی واضح علامت دیکھنے کو مل رہی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران اس کی حالت پر سخت نگاہ رکھ رہے تھے۔
محکمہ جنگلات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’نرواہ‘ نے دو روز قبل اڈے میں 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔ نرواہ کو 2022 میں جنوبی افریقہ سے کونو نیشنل پارک لایا گیا تھا۔ اسے مئی 2023 میں پہلی بار کھلے جنگل میں چھوڑا گیا۔ اس سے قبل نرواہ کو دوسرے چیتوں کے ساتھ باڑے میں رکھا گیا تھا۔ غور قابل ذکر ہے کہ کچھ وقت پہلے ’ویرا‘ نامی مادہ چیتا کے حاملہ ہونے کی خبر سے محکمہ جنگلات کے افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، لیکن بعد میں جب جانچ ہوئی تو پتہ چلا کہ وہ حاملہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ’نرواہ‘ کے معاملے میں بہت احتیاط سے کام لیا جا رہا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link