[ad_1]
راولپنڈی:
گھر سے ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقد اور 40 تولہ سونے کی چوری کا معما حل ہوگیا، جس میں گھر کی مالکن خود ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔
پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کو بے نقاب کیا گیا، جس میں حیران کن طور پر گھر کی مالکن خود ہی اس چوری کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے اپنے ہی ڈرائیور کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔
تھانہ ویمن ریس کورس پولیس کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکن نے خود ڈرائیور کو اسلحہ دے کر چوری کروائی۔ ایس ایچ او کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی خاتون نے خود فراہم کیا، جو بعد ازاں برآمد کر لیا گیا۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ واردات کے فوراً بعد ملزمہ نے ڈرائیور سے خفیہ جگہ پر ملاقات کی، جہاں اس نے تمام نقدی اور سونا لے لیا اور بعد ازاں ڈرائیور کا نمبر بلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا کہ پیسے اور سونے کی لالچ میں اس نے ڈکیتی کا ڈراما رچایا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔
پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے کچھ نقد رقم، سونا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس پی سول لائنز نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔
[ad_2]
Source link
One Comment
سونے کی قیمت میں کمی نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کی پیشکش ایک اہم موڑ ہے۔ اسر شد ندیم کی عالمی رینکنگ توجہ کا مرکز ہے۔پنجاب پولیس کے کانسٹیبل کی کامیابی پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ کیا اسر شد ندیم مزید اونچی پوزیشن حاصل کر سکیں گے؟ Given the growing economic instability due to the events in the Middle East, many businesses are looking for guaranteed fast and secure payment solutions. Recently, I came across LiberSave (LS) — they promise instant bank transfers with no chargebacks or card verification. It says integration takes 5 minutes and is already being tested in Israel and the UAE. Has anyone actually checked how this works in crisis conditions?