
[ad_1]
لندن: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیلوگ کالج میں تقریر کے دوران کچھ طلباء کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
بنرجی یونیورسٹی کی دعوت پر جمعرات کو وہاں ‘ویسٹ بنگال میں ویمن امپاورمنٹ اور کامیابی’ کے موضوع پر ایک پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس کے بعد کچھ طلباء کے شور مچانے پر انہیں اپنی تقریر درمیان میں ہی روکنی پڑی۔ یہ طلباء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور ریاست میں انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد اور آر جی کر کالج کے معاملے پر اپنا احتجاج ظاہر کر رہے تھے۔
[ad_2]
Source link