
[ad_1]
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کی 23ویں شب مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی۔ یہ زائرین بیرون ملک کے علاوہ اندرون ملک سے بھی مکہ مکرمہ پہنچے۔

رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ زیادہ سے زیادہ عبادات کرتے ہیں اور خوب نیکیاں حاصل کرنے کی کوششیں بھی ہوتی ہیں۔ اس ماہِ مبارک میں مسلم طبقہ بڑی تعداد میں مسجد الحرام میں بھی پہنچتے ہیں اور اپنی عبادت سے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خصوصاً شب قدر کے موقع پر مسجد الحرام میں خوب چہل پہل دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 23ویں متبرک شب (جب شب قدر کی تلاش کی گئی) مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی۔
اس سلسلے مین ’سبق‘ ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کی 23ویں شب مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی۔ یہ زائرین بیرون ملک کے علاوہ اندرون ملک سے بھی مکہ مکرمہ پہنچے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 22 رمضان کو 5 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ زائرین نے مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی، جبکہ ظہر کی نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار تھی۔
ڈاکٹر فوفیق الربیعہ نے 22 رمضان المبارک کی دیگر نمازوں میں نمازیوں کی تعداد سے متعلق بھی جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ 22 رمضان المبارک کو عصر کی نماز میں 5 لاکھ 47 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ اسی طرح مغرب کی نماز میں زائرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 10 ہزار ہو گئی، یعنی 7 لاکھ سے زائد زائرین نے نماز مغرب ادا کی۔ عشا اور نماز تراویح کے وقت 7 لاکھ 32 ہزار زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link