[ad_1]
ٹوکیو: طاقتور سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان نے جزیرہ کیوشو میں تباہی مچا دی۔
سمندری طوفان کی تیز اور طوفانی ہواؤں نے جزیرہ کیوشو میں گھروں کی چھتیں اُڑا دیں جبکہ درخت بھی تیز ہواؤں کے سامنے ٹہر نہ سکے۔
حکام کے مطابق سمندری طوفان میں 252 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
طوفان کے باعث جزیرے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں میں کمی کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق جزیرے میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت جمعے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
[ad_2]
Source link