[ad_1]
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پور ٹرک اڈا پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی کی شناخت 20 سالہ طفیل احمد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا ناظم آباد نیو گولیمار جہانگیر آباد پیٹرول کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہگیر تھا جس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس دونوں حادثات سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link